اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پولیس کی شیلنگ سے تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: گزشتہ روز صوابی میں ہونے والی پولیس کی شیلنگ سے زخمی تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق ہوگئے۔ تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا عندیہ دیا ہے۔

گزشتہ روز صوابی میں ہونے والی شیلنگ سے تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے 11 سے 12 کارکن شدید زخمی ہوچکے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ایف آئی آر وفاقی حکومت کے خلاف درج کروائی جائے گی۔

ملک سول وار کی طرف بڑھ رہا ہے، نواز شریف استعفیٰ دیں، شیخ رشید *

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کل شیلنگ کے بعد ایمبولینس بہت مشکل سے زخمیوں تک پہنچ رہی تھیں، اس کے بعد راستے بند ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا تھا جس کی وجہ سے زخمی کارکنوں کو طبی امداد ملنے میں تاخیر ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں آنے والے تحریک انصاف کے قافلے کو صوابی کے ہارون آباد پل پر روک لیا گیا تھا۔ پولیس نے انہیں دیکھتے ہی شیلنگ شروع کردی جس سے کارکنوں کی حالت غیر ہوگئی۔ کئی کارکن بے ہوش ہوگئے جنہیں دقتوں سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

شدید شیلنگ نے میڈیا کے نمائندوں کو بھی شدید متاثر کیا اور ان کی حالت غیر ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter