ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

کراچی: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں میں جمعرات سے جاری بارش کے دوران مختلف حادثات میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا.

تفصیلات کےمطابق کراچی میں جمعرات سے جاری بارش کے دوران شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثاے کے باعث 15 افراد جاں بحق ہوگئے.حادثات میں دس افراد کرنٹ لگنے سے تین چھتیں گرنے اور دو ڈوب کر ہلاک ہوئے.

ادھر گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ٹو میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا،تاہم زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے.

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز صبح سے تیز ہونے والی بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا ہے،جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

دوسری جانب بارش کے بعد بجلی کے فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر کے زیادہ تر حصوں میں بجلی غائب ہوگئی،جسے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بحال نہ کیا جاسکا.

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج بھی سارا دن بارش کی پیش گوئی کی ہے.

*کراچی میں کچھ دیر کی بارش سے 4 افراد ہلاک،سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک جام

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں ہونے والی بارشوں میں کرنٹ لگنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

Statcounter