اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

بیرون ملک پابندی سے ایان علی کو 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، وکیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ماڈل گرل ایان علی کی مشکل کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ، ایان علی کے وکیل کا کہنا ہے کہ میری مؤکلہ کا بیرون ملک نہ جانے سے بیس کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ایان علی کے وکیل نے بتایا کہ ماڈل گرل کو بیرون ملک نہ جانے سے بیس کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کی طلبی پرسیکریٹری داخلہ عارف خان عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے دو دن کی مہلت دیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایک روز کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ سپریم کورٹ سے حکم امتناع نہ ملے تو نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے۔

مزید پڑھیں : سندھ ہائیکورٹ کا ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا میمورنڈم کالعدم قرار دیتے ہوئے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

ایان علی کا نام پہلے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نکالا گیا اس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی انہیں کلین چٹ دے دی تھی مگر اس کے باوجود وزارت داخلہ کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا تھا جس کے خلاف ایان علی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

ایان علی سے گزشتہ سال مارچ میں بیرون ملک جاتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران 5 لاکھ ڈالر برآمد کیے گئے تھے جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا مگر کچھ ماہ بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter