ڈیرہ اسمعیل خان : گذشتہ روزپٹرول پمپ پرپولیس وین پر حملے میں 4 پولیس اہلکاراورایک پمپ کا ملازم شہید ہو گئے تھے جس کی CCTV فوٹیج اے آروائی نیوزکو موصول ہوگئی ہے.
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پیٹرول پمپ پر اہلکارپولیس موبائل میں پیٹرول بھروا رہے تھے کہ دہشت گردوں کی گائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس دوران پولیس اہلکار گاڑی میں پیٹرول ڈلوا رہے تھے کہ عقب سے دو موٹر سائیکل سوار چار دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار اور پمپ کا کیشیئر جاں بحق ہو گئے۔
فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آوروں کی اپنی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی بھی زخمی ہوکر گرتا ہے جو بعد میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ساتھ فرارہونے میں بآسانی کامیاب ہوجاتا ہے۔
فوٹیجز کی منظرعام پرآنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس فوٹیج کی بنیاد پرتفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے اور مختلف پہلوؤں پر غورکیا جا رہا ہے جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔