اتوار, مارچ 2, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ اورڈی جی رینجرز نے اے آروائی نیوز کے دفتر کا دورہ کیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کے ہمراہ اے آروائی نیوز کے دفتر کا دورہ کیا اور ہونے والے نقصان کا جائرہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر حملے کے کچھ دیر بعد اے آروائی نیوز کے دفتر پہنچے، وزیراعلیٰ سندھ نے دفتر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرانتظامیہ نے انہیں بتایا کہ مسلح حملہ آورکس طرح دفتر میں گھسے اورکس طرح تباہی مچائی ،مراد علی شاہ نے دریافت کیا کہ کیا حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے؟ جس پر انتظامیہ نے بتایا کہ حملے کی سی سی ٹی وی کیمروں کی تمام فوٹیج محفوظ ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈ یا پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں صورتحال کشیدہ کرنا دہشت گردوں کا منصوبہ تھا ،اس کشیدگی کے فوراً بعد میں نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کو فون کیا اور شہر میں کشیدہ صورتحال سے متعلق دریافت کیا جس پر خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ شہر میں کشیدہ صورتحال سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کل ایم کیو ایم نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا بھی اعلان کیا ہے ،آپ کیا کریں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ آنے دیں ہم دیکھیں گے۔

ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے بھی اے آروائی نیوز کے دفتر میں توڑپھوڑ کا جائز ہ لیا۔ میجرجنرل بلال اکبر نے اے آروائی نیوز کے دفترمیں وزیراعلٰی سندھ سے بھی ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کچھ دیر تک آپس میں تبادلہ خیال کرتے رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter