ہفتہ, مارچ 8, 2025
اشتہار

جعلی شناختی کارڈ کیس، شربت گلہ کی ضمانت مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: اسپشل کورٹ نے جعلی شناختی کارڈ کیس میں گرفتار افغانی خاتون شربت بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جعلی شناختی کارڈ کیس میں افغان خاتون شربت گلہ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی، پشاور اسپیشل کورٹ میں شربت گلہ کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔

tb7zu1zr

گذشتہ روز دونوں جانب کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلئے تھے، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا، تاہم آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خاتون ہونے کی وجہ سے شربت گلہ کو رعایت دی جاسکتی ہے لیکن جعلی شناختی کارڈ بنانا قومی جرم ہیں۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے افغان خاتون شربت گلہ کو چودہ روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا، جعلی شناختی کارڈ کیس میں گرفتارشربت گلہ بی نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔


مزید پڑھیں : پشاور: سبزآنکھوں والی افغان خاتون شربت بی بی گرفتار


یاد رہے 26 اکتوبر کو پشاور کے علاقے نوتھیہ میں ایف آئی اے نے کاروائی کرکے شربت بی بی کو گرفتار کرلیا تھا، جس پر غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے، ایف آئی اے کے مطابق شربت بی بی نے اپنی دو بیٹیوں کے بھی جعلی شناختی کارڈ بنوائے تھے۔

6vt1m6tt

اس سے قبل شربت بی بی کے خاندان کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کے الزام میں نادرا کے تین اہلکاروں کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔


مزید پڑھیں : افغان خاتون شربت بی بی کو شہریت دینے پرنادرا افسران کی معطلی


سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی شربت گلہ کا تعلق افغانستان سے ہے ،جو افغان جنگ کے بعدانیس سو چوراسی میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آگئی تھی، شربت گلہ اپنی خوبصورت آنکھوں کے باعث شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچی جب نیشنل جیو گرافک میگزین کے کور پیج پر اس کی تصویر شائع ہوئی۔

اے آر وائی پر خبر نشر ہونے کے بعد نادرا حکام تحقیقات کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عالمی الیکٹرانک میڈیا پر شہرت پانے والی افغانی خاتون شربت بی بی نے اپریل 2014 میں پشاور کے نواحی علاقے سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

Statcounter