جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

راجن پور: کوہ سلیمان پر بارش سے درہ کاہا سلطان کے سیلابی نالے میں ظغیانی آگئی ہے،41 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ نشیبی علاقوں کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد راجن پور میں کوہ سلیمان پر بارش سے درہ کاہا سلطان کے سیلابی نالے میں ظغیانی آگئی ہے جس کے باعث 41 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ نشیبی علاقوں کی جانب بڑھنے لگا ہے جب کہ علاقہ میں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں جس سے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

محکہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور سیلاب کا خدشہ ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی اور خان راجن پور کے اضلاع میں پہاڑوں پر بارشوں کے باعث سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔

ادھر دوسری جانب دریائے سندھ میں کالاباغ،چشمہ،تونسہ اور گڈو کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہےجب کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کےمقام پر بھی نچلےدرجےکاسیلاب ہے۔

محکمہ موسمیات نے ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ایڈوائس جاری کردی ہے،ایڈوائس میں مقامی انتظامیہ،وزارت پانی و بجلی،صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم کو حفاظتی اقدام کرنے ہدایت کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں