گوجرانوالہ:مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گی ۔
گوجرانوالہ کے علاقہ کھیڑی سانسی میں زہریلی کچھی شراب پینے سے چار افراد جان کی باذی ہار گئے، واقعہ کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں افراد شہباز، منیر ،کیف اور وکیل صابن بنانے والی فیکٹری میں کام کرتے تھے اور جہاں مبینہ طور پر چھ افراد نے کچی شراب پی۔
جس کے نتیجے میں چھ افراد کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین کی ہلاکت ہوگئی جبکہ تین نوجوان کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کیا گیا، جہاں ایک نوجوان دم توڑ گیاجبکہ باقی دو کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واقعہ کے بعد علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں : زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئی
پولیس کے مطابق چاروں افراد کیمیکل کی فیکٹری میں کام کرتے تھے اور ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کرسمس کے موقع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے 49 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔