ملتان : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ 2 نومبر کو دھرنا ہر صورت میں ہوگا اگر حکومت نے روکنے کی کوشش کی گئی تو مقابلے کے لیے پلان بھی تیار کر رکھا ہے
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملتان بار کونسل سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے وکلاء سے دونومبر کے دھرنے میں شرکت کی بھرپور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک خطرناک موڑ پر پہنچ گیا ہے جس سے نکالنے کے لیے اپنا حصہ ادا کریں
یہ پڑھیے : دو نومبر کو انسانوں کا سمندر اکھٹا ہوگا،عمران خان
سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے دھرنے کو روکنے کی کوشش کی تو ہم نے اس سے نمٹنے کے لیے پلان بنا رکھا ہے،اب ہم رُکنےوالے نہیں،اگر روکا گیا تو نقصان حکومت کا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی دھرنے کے لیے کارکنوں سے چندے کی اپیل
چیرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے تحریک انصاف فوج کو بلا رہی ہے،ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،ملک انارکی پھیلانا چاہ رہی ہے یہ سب باتیں وہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے کر رہے ہیں،اگر حکومت چاہتی ہے کہ ہم اسلام آباد بند نہ کریں تو وزیراعظم تلاشی دے دیں۔