جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

سیہون واقعے کے بعد کراچی پولیس ریڈالرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:پولیس کی جانب سے شہر کی حفاظت کے لیے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے، گذشتہ شب درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار میں دھماکے کے بعد افسران نے شہرِ قائد میں سیکیورٹی کو مزید چاک و چوبند رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار میں دھماکے کے بعد کراچی میں ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے، شہربھرمیں پولیس کی جانب سےسیکیورٹی کےسخت انتظامات کردیے گئے ہیں اور اہم مقامات پرناکے لگائے جارہے ہیں۔

مساجد،امام بارگاہوں اورپولیو مہم کے لیےفول پروف سیکیورٹی انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس نےممکنہ خطرے کے پیش نظرعبد اللہ شاہ غازی  کے مزار سمیت مختلف علاقوں میں مزارات عام زائرین کے لیے بند کرادیے ہیں۔

مزید پڑھیں:سیہون دھماکہ: شواہد اکٹھے کر لیے گئے، ابتدائی رپورٹ تیار

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خوفناک خودکش دھماکے میں 75 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق افراد میں 20 بچے، 9 خواتین، 45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزآئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سیہون مزار کے لئے کوئی سیکیورٹی خطرہ نہیں تھا، سی سی ٹی وی کیمرے بھی ٹھیک کام کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ انہی حالات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں سیکیورٹی سخت کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں