اتوار, مارچ 2, 2025
اشتہار

کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،پانچ ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا.

تفصیلات کے مطابق رات گئے رینجرز نےکراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک ایٹ مینارہ مسجد کے اطراف کی گلیوں کا محاصرہ کر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اوراس دوران مشتبہ گھر وں کی تلاشی لیتے ہوئے دومشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا.

دوسری جانب ملیرسعود آباد کے علاقے میں واقع آر سی گراؤنڈ کے قریب بھی رات گئے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے وابستہ دو کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا،ذرائع کے مطابق بعد ازاں دونوں افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا.

ادھر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک مبینہ ٹارگٹ کلر ندیم عرف بابے کو گرفتار کر لیا،ایس پی انویسٹی گیشنزاختر فاروق کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سیاسی جماعت کا سابق علاقائی ذمہ دار ہے اور اس نے دوران تفتیش بھتہ وصولی کے ساتھ ساتھ آٹھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter