پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ‘ن لیگ کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب بھر میں میئر، ڈپٹی میئرز، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نےکامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کےمطابق بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،غیر حتمی نتائج کے مطابق گجرانوالہ سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا۔

پنجاب بھر میں میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کی نشستیں ن لیگ نے جیت لیں،جبکہ فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ گروپ نے عابد شیر علی گروپ کو مات دے دی۔

مسلم ن کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

فیصل آباد کے میئر کے انتخاب میں رانا ثناءاللہ گروپ نے بازی مار لی، ملک رازق 105 ووٹ لے کر مئیر منتخب ہوگئے، تحریک انصاف کے امیدواروں نے رانا ثناء اللہ گروپ کی حمایت کی تھی۔

مسلم ن لیگ کے امیدوار نوید الحق آرائیں ملتان کے میئر بن گئے،انہوں نے 71 ووٹ حاصل کیے۔

بہاولپور میں ن لیگ کے عقیل نجم نے 28 ووٹ لے کر میئر کی کرسی جیت لی جبکہ ڈیرہ غازی خان میں بھی ن لیگ کے امیدوار حمید چانڈیہ میونسپل کارپوریشن کے میئر اور شیخ اصرار ڈپٹی میئر منتخب ہوئے۔

سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ 126 ووٹ حاصل کرکے چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئیں۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان، راجن پور، منڈی بہاؤالدین اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ن لیگی امیدوار کامیاب ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے پولنگ کا آغازصبح نو بجےہوا،اوردوپہر دو بجے تک پولنگ جاری رہی۔

آخری مرحلے کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے حساس پولنگ اسٹیشنز پرپولیس کے ساتھ رینجرزاہلکاربھی تعینات کیے گئے تھے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد یقینی بنانےجبکہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو فوری آگاہ کرنے کی ہدایات کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter