جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

بھارت کشمیری خواتین پربھی تشدد کررہا ہے،مشال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کو بھی ریاستی جبرکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرتے ہیں اور کشمیری خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں تبدیلی آرہی ہے ہم اپنی آزادی اور امن چاہتے ہیں اس لیے کشمیرکے مسئلے کا تصفیہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کیا جائے تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

اسی سے متعلق : معروف کشمیری حریت رہنما یاسین ملک 4 روز سے لاپتہ

مشعال ملک نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دنیا کو امن کی ضرورت ہے تنازعات کی نہیں اس لیے کشمیر سمیت فلسطین کے مسئلے کو مزاکرات سے حل کیا جائے۔

انہون نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا بھارت کشمیریوں پر ظلم اور تشدد بند کرے اور کشمیریوں کو بنیادی حقوق سمیت حقِ خود ارادیت دے۔

واضح رہے مشال ملک کے خاوند یاسین ملک جوحریت پسند رہنما بھی ہیں گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی فوج کے زیر حراست ہیں جہان انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے حالانکہ یاسین ملک کی طبعیت بھی ناساز ہے اور بھارتی فوج انہیں طبی امداد فراہم نہیں کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

Statcounter