جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سی پیک، وفاقی حکومت نے تنگ نظری کا ثبوت دیا، مولا بخش چانڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سی پیک منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے لیکن وفاقی حکومت نے تمام سیاسی قائدین کو نظر انداز کر کے تنگ نظری کا ثبوت دیا ہے۔

مشیرِ اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے کے افتتاح کے موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی اعتماد میں لے لیا جاتا تو قومی وحدت مزید مستحکم اور پائیدار ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے چاروں صوبوں کا یکسان فائدہ پہنچنا چاہیے اور اس کے ثمرات ملک کے ہر ایک باسی تک پہنچنے چاہیے تا ہم صوبوں کو اعتماد میں نہ لے کر وفاقی حکومت نے تنگ نظری کا ثبوت دیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے نام کا اب تک اعلان نہ کیا جانا حکومت کی نا اہلی ہے اس معاملے کو طول دینے میں حکومت کیا حکمتِ عملی ہو سکتی ہے اس حوالے سے قیاس ہی کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے آرمی چیف کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اکثر واقعات میں جہاں وزیر اعظم کو جانا ہوتا ہے وہاں وہ سوچتے ہی رہ جاتے ہیں اور جنرل راحیل شریف پہنچ جاتے ہیں جو کہ سچے سپہ سالار ہونے کیی دلیل ہے جنرل راحیل شریف کا تعلق شہداء کے عظیم خاندان سے ہے اور انکی خدمات بلا شبہ قابل تعریف ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

Statcounter