جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

پرویز خٹک کا خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حوالے سے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اشارے پر کیبنٹ تحلیل کردی جائے گی۔

اے آروائی نیوز کے بیورو چیف ضیا الحق نے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایسے رویے صرف آمریت میں دیکھے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ دور گزر گیا جب صدر اسمبلی توڑسکتا تھا اب اسمبلی توڑنے کااختیار صرف میرے پاس ہے اور میں جمہوری شخص ہوں اسمبلیوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہتا ‘ جب عمران خان کہیں گے کیبنٹ تحلیل کردوں گا۔

پرویز خٹک کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو دو دن سے کہہ رہا ہوں کہ آئین پڑھ لیں‘ کس آئین اور قانون کے تحت حکومت سڑکیں بند کررہی ہے جو کہ ایک بڑا جرم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کے ساتھ غنڈہ گردی اور بدمعاشی کررہی ہے‘ عوام اٹھیں گے اور اپنے حقوق از خود حاصل کریں گے۔ پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہمیں پر امن طریقے سے بنی گالہ جانے دے نہ گملہ ٹوٹے گا نہ شیشہ لیکن اگر حکومت نے عوام کور وکنے کی کوشش کی تو حالات خراب ہوجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter