کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے کیرئیر کا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایسے نہیں جاؤں گا آخری میچ کھیلنا میرا حق ہے، انہوں نے کہا کہ بیس سال تک پاکستان کی خدمت کی ہے ایک میچ ملنا چاہیے۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ الوداعی میچ کیلئے چئیرمین پی سی بی شہریار خان سے بھی بات کی ہے ، بوم بوم آفریدی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ گراونڈ میں بلا لہرا کر پرستاروں سے رخصت ہونا چاہتا ہوں۔
تم جیسے 10 کو سنبھال لونگا، آفریدی کا صحافی کے سوال پرجواب
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے آفریدی کو موقع دیئے جانے کا امکان تھا لیکن بورڈ نے کوئی اعلان نہیں کیا، اب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں ہے، ایسے میں آفریدی کا انتظار اب طویل ہوگیا ہے۔
اس سے قبل پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ شاہد آفریدی اور سعیداجمل کو شاہانہ انداز میں الوداع کرنا چاہیے۔