منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

ہمارے صبر اور امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارت کیجانب سے ایل او سی وورکنگ باؤنڈری کی مستقل خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمارے صبر اور امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحانہ رویئے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہیں، ہم نے ہرممکن حدتک تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اگر بھارتی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑجواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری تصور نہ کیا جائے، ہم امن پسند قوم ہیں اور تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل پر یقین اور ذمہ دار خود مختار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن واستحکام پر یقین رکھتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہماری کوششوں کا مؤثر جواب نہ دینا افسوسناک ہے، بھارت جنگی بندی کے معاہدے پراسکی روح کے مطابق عمل کرے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت سرحد کے قریب واقع دیہات کو ہدف بنانے سے گریز اور ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر امن کا قیام یقینی بنائے۔


مزید پڑھیں : کشمیر پربھارتی تسلط کے 69 سال مکمل، عوام یوم سیاہ منا ر ہے ہیں


یاد رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری مقبوضہ وادی میں بھارتی قبضے کے انہتر سال مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ منارہے ہیں، جس کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت نے ان کی خواہشات کے برعکس جموں وکشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter