پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

حکومت کا شیخ رشید کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنجاب حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد دھرنے سے نمٹنے کے لیےحکومتی حکمتِ عملی پر عملدرآمد شروع ہوگیا جس کے تحت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

پنجاب حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے آئندہ روز ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن میں آنے والے کارکنان کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اس موقع پر شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے علم ہے کہ گرفتاری کا فیصلہ پرائم منسٹر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے تاہم مجھے کسی قسم کا خوف نہیں ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’نوازشریف کی خاطر جیل جا چکا ہوں گرفتاری سے کوئی ڈر نہیں کیونکہ جیل ہمارا سسرال ہے‘‘۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ کل ہر صورت جلسہ کیا جائے گا اور اگر زور زبردستی کی گئی تو حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔

نمائندہ اے آر وائی ذوالقرنین حیدر کے مطابق گرفتار کارکنان اور رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا، اس ضمن میں جیل انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ وہ اتنظامات مکمل کرلیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں