اتوار, مارچ 2, 2025
اشتہار

ترجمان رینجرز کی 2013 سے جاری آپریشن کی رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان رینجرز سندھ  نے کہا ہے کہ چار دسمبر دوہزار تیرہ سے اب تک رینجرز سندھ نے آٹھ سو اڑتالیس ٹارگٹ کلر زکو گرفتار کیا ہے۔

رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’‘4 دسمبر 2013 سے اب تک ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن میں 848 ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوئے ہیں، رینجرز کے مطابق مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر اب تک سات ہزار دو سو چوبیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پڑھیں: ایم کیوایم کے مرکز سے ملک مخالف لٹریچراور اسلحہ برآمد ہوا،سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر خرم

رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’گرفتار ٹارگٹ کلرز میں ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے 654 ٹارگٹ کلر تھے جنہوں نے 5 ہزار 8 سو 38 افرد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے جبکہ لیاری گینگ وار کے 95 اور کالعدم تنظیم کے 99 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے‘‘۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ اورڈی جی رینجرز نے اے آروائی نیوز کے دفتر کا دورہ کیا

ترجمان رینجرز نے اعلامیے میں عوام سے اے آر وائی نیوز پر حملہ کرنے والے افراد کی شناخت کے حوالےسے بھی عوام سے تعاون کی اپیل کردی ہے،  ترجمان رینجرز کا کہنا تھامیڈیا ہاؤسز پرحملے کےبعد کراچی آپریشن جاری اور مزید تیز رہے گا اور ڈی جی رینجرز کی ہدایت پر حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter