کراچی : سندھ ہائی کورٹ نےصوبے بھرمیں تمام شراب خانوں کو بند کرن اورشراب خانوں کے تمام لائسنس کوری کال کرنےکا حکم دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی شراب خانوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں ڈی جی ایکسائز نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ کراچی میں 120شراب خانون کے لائسنس ہیں جبکہ صرف ضلع جنوبی میں ہی 24لائسنس دیے گئے۔
ڈی جی ایکسائز کی رپورٹ کےمطابق ضلع جنوبی میں بیس ہزار اقلیتی افراد اور شراب کی 24 دکانیں ہیں۔
عدالت نے آئی جی سندھ کو شراب کی تمام دکانیں فوری بند کرانے کا حکم سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ شراب کی دکان سارا سال کھلی رکھنے کا کون سا قانون ہے؟۔
عدالت کا کہناتھاکہ سال کے365دن شراب کی دکانوں کے لائسنس غیر قانونی ہیں اورحدود آرڈیننس کے تحت شراب اقلیتوں کے تہواروں پر دی جا سکتی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ضلع جنوبی میں شراب اقلیتوں کے نہانے کے بعد بھی بچ جائے گی،صرف اقلیتوں کے تہوار، ہولی ، کرسمس اوردیوالی سے پانچ روز قبل شراب دی جاسکتی ہے۔
عدالت نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ دو روز میں شراب خانوں کو بند کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے اور شراب کے لائسنس ری کال کر لیے جائیں جبکہ ڈی جی ایکسائز کو حکم دیا گیا کہ وہ شراب کے لائسنس ری کال کر کے رپورٹ آج ہی جاری کریں۔