جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

تشدد کیس: طیبہ کے حقیقی والدین مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جج کی اہلیہ کے تشدد کا نشانہ بننے والی 8 سالہ طیبہ کے والدین کی شناخت کا معمہ حل ہوگیا، ڈی این اے رپورٹ میں بھی طیبہ کے والدین کی شناخت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مبینہ جج کی اہلیہ کے تشدد کا نشانہ بننے والی 8 سالہ طیبہ کے والدین کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا، نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے تیار کردہ ڈی این اے رپورٹ میں طیبہ کے والدین کی شناخت ہوگئی۔

طیبہ کے والدین کی ڈی این اے رپورٹ کے مطابق جڑاں والا کے رہائشی محمد اعظم اور نصرت بی بی طیبہ کے والدین ہیں۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں جلد رپورٹ پولیس کو ارسال کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق طیبہ نے 9 جنوری کو میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں والدین کو شناخت کرلیا تھا اور اس دوران طیبہ نے اپنے چار سال کے بھائی زین کو گود میں بھی اٹھائے رکھا تھا۔

یاد رہے طیبہ کے حقیقی والدین کی شناخت کے حوالے سے اے آر وائی نیوز نے 10 جنوری کو خبر شائع کردی تھی، مجموعی طور پر 5 جوڑوں نے طیبہ کے والدین ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں