چاغی : صوبہ بلوچستان میں پاک ایران شاہراہ پر ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں7افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق چاغی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے بعد بس اور ٹرالر میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 5افراد جھلس کر موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ مرنے والے 7افراد میں سے 4افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4افراد میں مسافر کوچ کا ڈرائیور اور ٹرالر کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں ویگن کھائی میں گرنے سے 10افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مسافر ویگن کھائی میں گرنے سے10افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے صوبہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات ایک معمول بن گئے ہیں۔