اسلام آباد : سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفساد کے آغاز میں ہی پاک فوج کو اہم کامیابی مل گئی ہے جب پاک افغان بارڈر پر کی گئی ایک کامیاب کارروائی میں جماعت الاحرار کے دو اہم کمانڈرز مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کی حالیہ بڑھتی لہر کے جواب میں پاک فوج کے چیف قمر باجوہ کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد بلوچستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں پہ در پہ کامیابیوں ملیں جن میں اب تک درجنوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔
یہ پڑھیں : آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، نواز شریف
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے دوران پاک افغان بارڈر پر جماعت الاحرار کے2 اہم کمانڈر مقابلے کے بعد جہنم واصل ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن رد الفساد، بلوچستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ سے اسلحہ بارود برآمد
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر مارے جانےوالوں میں وجیہہ اللہ عرف احرار اور حکمت عرف قاری زبیر بھی شامل ہیں یہ دونوں کمانڈر لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ ہیں جو افغانستان میں ٹریننگ سینٹرز بھی چلایا کرتے تھے اور دہشت گردوں کو پاکستان میں کارروائی کے لیے تیار کرتے تھے۔