چارسدہ : پولیس کی بروقت کاررروائی سے چارسدہ بڑی تباہی سے بچ گیا اور تحریک طالبان شیخ خالد گروپ کے2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان شیخ خالد گروپ کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کر ان کے قبضے سے دو خودکش جیکٹ ، نو میزائل ،سو دستی بم ،تین کلو بارود اور تخریب کاری کا مواد برآمد کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد تخریب کاری کے ایک سو نو وارداتوں میں ملوث ہیں۔
مزید پڑھیں :چارسدہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی ‘دہشت گرد گرفتار
دہشتگرد چارسدہ میں بڑی تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جبکہ پولیس نے دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
کارروائی کے بعد چارسد ہ کے مختلف علاقوں میں ایلیٹ فورس کا سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔