لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ رواں سال کےآخر یا آئندہ سال کےآغاز میں اندھیرے چھٹ جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ای روزگارٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ ٹریننگ حاصل کرنےوالوں کےروزگارکےلیےمکینزم بنایاجائےگا۔
شہبازشریف نےتقریب سے خطاب کےدوران کہاکہ تیزترین ترقی کےلیےنوجوانوں کو روزگاردینا ہوگا۔انہوں نےکہاکہ اسکیم کے تحت لاکھوں افراد اپنے پیر پر کھڑے ہوچکے ہیں۔
ای روزگار پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پڑھی لکھی یوتھ پاکستان کےلیے بہت بڑا چیلنج ہے۔جس کےلیے پنجاب حکومت نے صوبےمیں 40 ای روزگار مراکز کھول دیے ہیں۔
تقریب کےدوران ایک طالب علم کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو غلطی سے وزیراعلٰی پنجاب کہنے پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے اپنا روزگار تو پکا کر لیا لیکن میری نوکری کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔
مزید پرھیں:وزیر اعظم کا حیدر آباد میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ بنانے کا اعلان
یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیر اعظم میاں نواز شریف نے حیدرآباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان تبدیل ہورہا ہے۔
واضح رہےکہ شہبازشریف کاکہناتھاکہ بجلی کے ایسے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جن کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام یا اگلے سال کے شروع تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔