اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بائیس جلدوں اور دو لاکھ 64 ہزار الفاظوں پر مشتمل اردو لغت کو نوری نستعلیق میں ڈھال رہے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کراچی میں اردو لغت بورڈ میں ڈیجیٹل لغت کے منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے.
انہوں نے کہا کہ ماضی کے منصوبوں کو نئے زمانے کے مطابق ڈھال رہے ہیں اور صدیوں پرانے کام کو جدید ٹیکنالوجی کی طرف لا رہے ہیں جس کے بعد بیس مئی تک اردو لغت انٹرنیٹ پر میسر پوگی جس کے بعد دوسرے مرحلے میں موبائل ایپلیکیشن بھی متعارف کرائی جائے گی۔
معاون خصوصی عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اردولغت کی تیاری کے لیئے مشاہیرکی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور جس کی مدد سے اردو کے الفاظ اورمعنی باآسانی معلوم کیئے جاسکتے ہیں.
وزیراعظم کے معاون کاکہنا تھا کہ عرفان صدیقی کا کہناتھا کہ حکومت قومی تاریخ اور ادبی ورثے کومحفوظ بنانے کے لیئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے.
انہوں نے سیاسی منظر نامے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریزکیا.جائے وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی نے اردولغت بورڈ میں مرکزاطلاعات اور گوشہ مطالعہ کے شعبوں کا افتتاح بھی کیا.