ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

جامشورو کےقریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم‘5افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو: صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہونے والی ایمبولنس میں سوار مریضہ اور اسے علاج کےلیے لے جانے والے چار افراد بھی جان کی بازی ہارگئے۔

پولیس کے مطابق ٹرالر دادو سے کراچی جا رہا تھا۔۔ٹریلر سےایمبولینس کا تصادم اتنا خطرناک تھا کہ گاڑیوں کے ٹکرانے کی آواز دور تک سنی گئی۔

پولیس کے کا کہناہے کہ اس حادثے میں مرنے والوں میں ماں، باپ اور بیٹے کے علاوہ دو افراد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پاک ایران شاہراہ پر ٹرالر اور بس میں تصادم،7افراد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان میں پاک ایران شاہراہ پر ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں7افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

مزید پڑھیں:لودھراں حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 6 بچوں‌ کی تدفین

واضح رہے کہ گزشتہ روز لودھراں میں اسکول کے بچوں سے بھرے دو چنگ چی رکشےاور ٹرین تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter