لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالد لطیف کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے وارننگ دے دی اور دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ یونٹ کے سامنے پیش نہ ہوئے تو کیس میں مزید دفعات شامل کردی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرخالد لطیف کی جانب سے جانبدارانہ تحقیقات کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالد لطیف کے الزامات بے بیناد ہیں۔
پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے معطل کرکٹر کو دو مئی کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے خبردار کیا ہے کہ خالد لطیف دوبارہ پیش نہ ہونے ہوئے تو ان پر تحقیقات میں رخنہ ڈالنے کی دفعات بھی لگائی جاسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں : خالد لطیف اور ناصرجمشید کا تحقیقات پرعدم اعتماد کا اظہار
یاد رہے کہ خالدلطیف نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات کو جانبدار کہتے ہوئے اس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔
خالد لطیف کا کہنا تھا کہ مجھے اینٹی کرپشن یونٹ کےسربراہ کرنل اعظم کی تحقیقات پراعتماد اوراطمینان نہیں ہے اس لئے یونٹ کے سامنے پیش نہیں ہورہا۔