اتوار, مارچ 9, 2025
اشتہار

ماورائے آئین اقدام کا حساب دینا پڑے گا، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اداروں کے احترام کی آڑ میں ایک شخص کیلئے آئین و قانون ہی نہیں، ماورائے آئین اقدام کا حساب دینا پڑے گا۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مریم نواز نے کہا کہ قدرت کا ہر چیز سامنے لانے کا طریقہ ہوتا ہے، وقت بدل گیاہے، حقائق سامنےآنےمیں دیرنہیں لگتی، بہت جلدحقائق سامنےآئیں گے۔

کل قومی اسمبلی میں بل کےحامی اور اسے سامنے لانے والےخود موجود نہیں تھے، ان لوگوں کا کوئی کارڈ نہیں چلا، جنہوں نے ہرکارڈ کھیل کردیکھ لیا اب ان کو فکر کی ضرورت ہے، ن لیگ کیلئے یہ خوشی کی بات ہے، اب اپوزیشن اپنی صفوں کی فکرکرے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تلخ حقائق کو بیان کرنے کو ٹکراؤ کا نام دینا غلط روش ہے، چپ چاپ برداشت کرنا آسان تھا لیکن یہ افہام و تفہیم نہیں، ظلم کوظلم نہ کہا جائے تو یہ ظالم کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہوگا۔

اداروں کےاحترام کی آڑ میں ایک شخص کیلئے آئین و قانون نہیں، ادارے ملک کیلئے ہیں، ملک میں سب عوام کوجوابدہ ہیں، ماورائےآئین اقدام کا حساب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ذاتی ایشو سے باہرآچکے ہیں، مسئلہ مستقبل کا ہے، ہار کس کی ہوگی، ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، میاں صاحب صبر کا مظاہرہ کرتےہوئے ٹکراؤ سےخبردار کررہے ہیں۔

اقامے پر چلتا کرکے کروڑوں ووٹ کے مینڈیٹ کا مذاق اڑایا گیا، ٹکراؤ کس نے پیداکیا، نوازشریف نے سفرچھپ کرنہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت پٹڑی سے اترجائے گی کی منطق مجھے سمجھ نہیں آتی، پاکستان میں جمہوریت اتنی کمزورنہیں وہ کل ثابت ہوچکاہے۔

جمہوریت کی کمزوری سویلین لیڈر دکھاتے ہیں، جمہوریت کو پھلنے پھولنےدیں یہ ملک کیلئےاچھا ہوگا، ماورائےآئین اقدام کے خلاف بند باندھنا مستقبل کیلئےاچھا ہے،۔

انہوں نے کہا کہ معافی مانگ کراین آراو کرکے سائیڈ پرہوجانا آسان کام ہے، شہبازشریف اپنے بھائی نواز شریف کو والد کا درجہ دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter