جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

سکیورٹی فورسز کی کوہاٹ ٹنل کے قریب کارروائی، بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آپریشن رد الفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردوں اور شرپسندوں سرکوبی کیلئے پاک فوج، ایف سی ، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کیجانب سے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ ٹنل کے قریب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا، اسلحہ وگولہ بارود درہ آدم خیل سے وانا منتقل کیا جارہا تھا، اسلحہ وگولہ بارود ٹرک کے مختلف حصوں میں چھپایا گیا تھا۔ اسلحے میں ایل ایم جی،کلاشنکوف، پستول اور دیگر ہتھیارشامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد اسلحے میں ایک سو چھ ایس ایم جی، چھ ایل ایم جی، چھ سو چودہ پستول، دو کلاکوف اور پانچ سو اناسی میگزین، رائفل سمیت ایک سو پندرہ خود کار ہتھیار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پکڑے جانیوالے اسلحے میں سات ہزار سے زائد مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کے راؤنڈز شامل ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter