بدھ, مارچ 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی دو روزہ دورے پر کراچی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں اُن کا استقبال سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کیا بعد ازاں وزیراعظم سے قائم مقام گورنر سندھ نے بھی ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سندھ کے دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دو روز قیام کریں گے اور کراچی کے انفرا اسٹریکچر، گرین لائن بس ، امن و امان اور معاشی صورت حال پر اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ کراچی کے اہم تاجروں سے ملاقات کر یں گے.

کراچی آمد کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قائم مقام گورنر سندھ سے ملاقات کی اور شہر میں امن و امان سمیت تعمیر و ترقی کے حوالے سے اہم پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا.

ذرائع کے مطابق کراچی میں قیام کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرین بس منصوبہ، کراچی پیکج اور انفرااسٹریکچر کی بحالی کے حوالے سے متعلقہ محکمے بریفنگ دیں گے جن پر وزیراعظم کی ہدایت پر حکمت عملی طے کی جائے گی.

علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے تاجروں کا وفد بھی ملاقات کرے گا اور تاجروں کے مسائل، معاشی صورت حال اور صنعتی ترقی سے متعلق امور پر گفتگو کی جائے گی تاجر کراچی میں انفرا اسٹرکچرکی بدحالی سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے.

بعد ازاں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کل پورٹ قاسم کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ نجی شعبے کے تعاون سے زیرِ تعمیر ایل این جی ٹرمینلز افتتاح کریں گے اور تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کریں گے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter