منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

اداروں کو ایک سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : پاکستان کے مقتدر اداروں کو منظم سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے اور اسی لیے ڈان لیکس کا پورا ڈرامہ رچایا گیا ہے۔

وہ ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کہتا ہوں کہ ہری پور کی جیل بہت اچھی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت 60 پاکستانی بھارتی جیلوں میں بلا ثبوت کے سڑ رہے ہیں لیکن کلبھوشن یادیو نے اعترافی بیان میں مانا کہ اس نے کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کیں اور جاسوسی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ 2 میں فیل ہیں اور تین میں سپلی آئی ہے اس لیے اب پورے امتحان کی تیاری کرلو۔

شیخ رشید نے دعوی کیا کہ 2017 حکومت کے جانے کا سال ہے اور نواز شریف اب جانے والا ہے کیوں کہ ان کی سیاست اپنی موت آپ مرنے والی ہے اور عوام کی ان سے جان چھوٹنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی بات پر اب بھی قائم ہوں کہ کرپشن کا جنازہ نکلے گا اور اسی سال نکلے گا اور نواز حکومت کو جانا پڑے گا یہ بادشاہت زیادہ عرصے نہیں چل سکے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں