بدھ, مارچ 5, 2025
اشتہار

سری لنکن کھلاڑیوں کا لاہور میں میچ کھیلنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے بورڈ کو وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان کے ساتھ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے میں مشغول سری لنکن ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ لاہور میں کھیلنے سے معذرت کرلی۔

سری لنکن کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں‌ کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سری لنکن بورڈ سے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی نیوٹرل مقام پر کرانے کی درخواست کی ہے۔

سری لنکن کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے شدید خدشات ہیں اس لیے ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں نہیں کھیل سکتے چنانچہ سری لنکن بورڈ سے استدعا ہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا وینیو تبدیل کیا جائے۔

اس ضمن میں ابھی تک سری لنکن بورڈ کا موقف سامنے نہیں آسکا جو پہلے ہی پاک سری لنکا کے ٹیسٹ میچ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز دبئی میں جب کہ پاکستان بورڈ کی درخواست پر سیریز کا آخری میچ لاہور میں کھیلنے پر تیار ہوگئی تھی جس کے بعد اس دورے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکن بورڈ کے درمیان معاہدے کے بعد نیوٹرل مقام پر دورے کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی 29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول کیا گیا تھا تاہم اچانک سری لنکن کھلاڑیوں کے انکار کے بعد سری لنکن بورڈ نے کھلاڑیوں کو منانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں اور اگر کھلاڑی نہ مانے تو بورڈ ’’ بی ٹیم ‘‘ بھی پاکستان بھیج سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 2009 میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کھیلنے کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا خاتمہ ہو گیا تھا جسے بحال کرنے کے لیے پاکستان بورڈ کے جتن جاری ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

Statcounter