راولاکوٹ: : آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق مسافر بس راولپنڈی سے فاروڈ کہوٹہ جا رہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آیا۔جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 22افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتےہی ریسکیواہلکاروں اورعام شہریوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکالنے کے کام کا آغاز کیا۔
پولیس کےمطابق حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیاجہاں برف باری کے بعد راستے سے برف تو ہٹادی گئی تھی تاہم پھسلن موجودتھی جو حادثے کا سبب بن گئی۔
پولیس حکام کا کہناہےکہ حادثے میں جاں بحق ہونےوالے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آزاد کشمیر کی حکومت نے انتظامیہ کو متاثرین کی بھرپور امداد کرنےکی ہدایات جاری کردی ہیں۔
مزید پڑھیں:میرپورآزادکشمیر:مسافر بس کوحادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد16ہوگئی
واضح رہے کہ جولائی2014 کو آزاد کشمیرمیں میر پور سے سماہنی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 16افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔